کراچی‘سچل غازی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ عمر کے نام سے کی گئی

اتوار 21 ستمبر 2025 11:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)سچل غازی گوٹھ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ عمر کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا جبکہ واقعہ ڈرل مشین چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :