Live Updates

ایشیاء کپ؛ سپر فور مرحلے میں بھارت سے ٹاکرے کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 ستمبر 2025 15:56

ایشیاء کپ؛ سپر فور مرحلے میں بھارت سے ٹاکرے کیلئے پاکستان کی ممکنہ ..
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) ایشیاء کپ کے سپرفور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپرفور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ حسن نواز کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں، مسٹری اسپنر ابرار احمد کو محمد نواز اور صائم ایوب کا تعاون حاصل ہوگا، بھارت کے خلاف پاکستان کے جو 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے ان میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات