Live Updates

ایشیاء کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کیلئے اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی

دبئی میں ہونے والے میچ میں آج ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 ستمبر 2025 14:27

ایشیاء کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کیلئے اہم بھارتی بولر ..
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف آج دبئی میں ہونے والے میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور بیٹر ورون چکرورتھی کی بھارت کی فائنل الیون میں واپسی یقینی ہے، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا لیکن پاکستان سے میچ میں یہ دونوں کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے جس کے لیے ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گا اور ان کی جگہ جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتھی پاکستان کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر ایونٹ میں دو روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، گزشتہ روز آئی سی سی اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آمد پر بھارتی سپورٹنگ سٹاف اور کھلاڑی ٹریننگ سیشن ختم کر کے ہوٹل چلے گئے، محسن نقوی نے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو کی، دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کر کے ٹیم کا حوصلہ بڑھایا جبکہ اوپنر بلے باز صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہیں اوپننگ سے ہٹا کر نمبر چار پر بیٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے، فائنل الیون میں بھی تبدیلی متوقع ہے، حسن نواز کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، فاسٹ باؤلنگ میں شاہین اور حارث کو ہی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

                  
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات