عزیزآبادپولیس اور اسٹریٹ کریمنلزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،زخمی سمیت 2ملزمان گرفتار

اتوار 21 ستمبر 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) یاسین آباد قبرستان کے قریب عزیزآبادپولیس اور اسٹریٹ کریمنلزکے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک30بور پسٹل بمعہ رائونڈز،ایک موٹر سائیکل اور 3موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں تیمور ولد سکندر علی(زخمی)اورعظیم ولد انورشامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزم کوطبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :