وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوسالگرہ کی مبارکباد

اتوار 21 ستمبر 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 37ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اتوار کو جاری اپنے پیغام میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان قیادت کی ایک مضبوط مثال قائم کی ہے،وہ جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی توانائی اور جوش قابلِ تحسین ہے اور وہ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پارٹی کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالی بلاول بھٹو زرداری کو صحت، دراز عمری اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے والدین اور بزرگوں کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں۔