ٓصدر ٹرمپ کا افغانستان کے حوالے سے اہم بیان‘بگرام فوری اور ابھی واپس چاہتے ہیں ،امریکی صدر

اتوار 21 ستمبر 2025 18:20

’ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء)صدر ٹرمپ کا افغانستان کے حوالے سے اہم بیان آ گیا ہے۔رپورٹر نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا آپ بگرام واپس لینے کے لیے زمینی فوجوں کے استعمال کے امکان کو مسترد کر رہے ہیں ، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہم ابھی افغانستان سے بات کر رہے ہیں اور اسے واپس چاہتے ہیں ظ فوراً اور ابھی،اور اگر وہ واپس نہیں کرتے تو پھر آپ جان جائیں گے کہ میں کیا کروں گا۔

(جاری ہے)

دفاعی ماہرین صدر ٹرمپ کے اس بیان کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں جبکہ دفاعی ماہرین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا فتنہ الخوارج جو افغانستان میں افغان طالبان کی سر پرستی میں چھپے ہوئے ہیں اب امریکہ کے خلاف بھی جہاد کا اعلان کریں گے یا انکے بزدلانہ حملے صرف پاکستان کے خلاف ہی ہیں