ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں، ڈی جی آرڈی اے

اتوار 21 ستمبر 2025 18:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آر ڈی اے انفورسمنٹ اسکواڈ نے ڈینگی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران آرڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے راولپنڈی کے مختلف ڈینگی ہاٹ اسپاٹس، جن میں مورگاہ، کلیال اور وزیر ٹاؤن شامل ہیں، میں وسیع پیمانے پر معائنہ کیا۔

کارروائی کے دوران مورگاہ میں ایک غیر قانونی زیر تعمیر عمارت کو قواعد کی خلاف ورزی پر سیل بھی کیا گیا۔ یہ کارروائیاں پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کے تحت کی گئیں کیونکہ مالک نے بغیر این او سی اور ضروری منظوریوں کے تعمیرات شروع کر رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کی حفاظت اور فلاح کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ہیں، جنہوں نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے نے تمام پراپرٹی مالکان، بلڈرز اور شہریوں پر زور دیا کہ وہحفاظتی اقدامات پر عمل کریں، اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں اور ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ تجاوزات کے خاتمے میں تعاون کریں تاکہ راولپنڈی کی سڑکوں کو زیادہ محفوظ، قابل۔ رسائی اور غیر ضروری رکاوٹوں سے پاک بنایا جا سکے۔ یہ آپریشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ محمد داؤد، بلڈنگ سروئیر عامر محمود ملک اور دیگر آر ڈی اے عملے نے انجام دیا۔\378