پشاور تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی،آن لائن جوا کھیلنے والا ملزم گرفتار ، داؤ پر لگی رقم برآمد

اتوار 21 ستمبر 2025 18:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) پشاور ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان نے کارروائی کے دوران آان لائن جوا کھیلنے میں مصروف ملزم نوید ولد اطلس کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اندرون شہر کا رہائشی ہے جو موبائل فون کے ذریعے قماربازی میں مصروف تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران قماربازی بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ،ملزم کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم دس ہزار روپے بھی برآمد کرلی ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :