Live Updates

وزیراعلی پنجاب کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں چا رہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس ،جانوروں کیلئے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اتوار 21 ستمبر 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بعض سیلاب متاثرہ علاقوں میں چا رہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا،انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کیلئے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نےسیلاب زدہ علاقوں میں سائلج ونڈااورچارے کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے-صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے وزیراعلی کو سیلاب زدہ علاقوں میں لائیوسٹاک ریسکیو کے بارے میں بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں سیلاب سے 4.7ملین مویشی متاثر ہوئے۔22 لاکھ مویشیوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں 5لاکھ مویشیوں کا علاج جبکہ20لاکھ مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔سیلاب کے دوران تاحال 824مویشیوں کی گمشدگی کی رپورٹ ملی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات