سردار ایاز صادق کاکلائیچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اتوار 21 ستمبر 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکلائیچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا اور کہا کہ سات بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں جن میں تین افغان بھی شامل تھے کو جہنم واصل کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے مادرِ وطن کے تحفظ کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں،پوری قوم بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسزکے شانہ بشانہ کھڑی ہے،افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سر زمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز حوصلے، جرات اور بہادری کے ساتھ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا رہی ہیں۔