لاہور کے مضافاتی علاقے منڈھیالی میں 30ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف ، مقدمہ درج

پیر 22 ستمبر 2025 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر آپریشنز سنٹرل فوڈ اتھارٹی پنجاب نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور سے 18 کلومیٹر منڈھیالی کے علاقے میں گرینڈ آپریشن کیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق دوران آپریشن 30ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

عاصم جاوید نے بتایا کہ صوبہ بھر میں جاری آپریشن کے دوران 295 میٹ شاپس، گودام اور پروسیسنگ یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 2مقدمات درج کئے گئے جبکہ 3شاپس بند کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1لاکھ 73ہزار 570 کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، 90ہزار 584 کلو گوشت تلف کیا گیا، تلف کردہ مضر صحت گوشت لاہوراور اس کے مضافات میں سپلائی ہونا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ ناقص گوشت کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے،خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں ،جعلساز مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دیں گے، صحت مند پنجاب کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :