Live Updates

ٹی 20 ایشیاء کپ‘کل پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے‘آگے جانے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی جیتنا ہوگا

پیر 22 ستمبر 2025 18:05

ٹی 20 ایشیاء کپ‘کل پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)ٹی 20 ایشیاء کپ میں سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ منگل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا اہم میچ کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پیر 22 ستمبر کو آرام کا دن ہے، سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج گرین شرٹس کو بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں سے ہرایا ہے جبکہ گزشتہ روز بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے بعد سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی۔سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے‘آگے جانے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی جیتنا ہوگا
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات