سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے بھارتی پولیس اہلکار کی موت

پیر 22 ستمبر 2025 15:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک بھارتی پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ پیر کو سرینگر کے پانتہ چوک تھانے میں ایک پولیس اہلکارکی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی شناخت39سالہ کانسٹیبل نعیم احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار کرناہ کا رہنے والا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نعیم پولیس اسٹیشن میں اچانک گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بعد ازاں اس کی لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے پولیس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔