Live Updates

سیلاب کے باعث فیصل آباد، خانیوال سیکشن بند، متبادل روٹ پر اضافی ڈیزل استعمال

پیر 22 ستمبر 2025 21:10

فیصل آباد /خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)سیلاب کے باعث فیصل آباد، خانیوال سیکشن بند تاحال بند ہے، متبادل روٹ پر ٹرینیں چلانے کے لیے اضافی ڈیزل استعمال کرنا پڑ ا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلویز نے مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث آج دو ٹرینیں شاہ حسین اور پاک بزنس ایکسپریس منسوخ کردیں، پشاور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے منزل مقصود تک پہنچایا گیاپاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، رحمان بابا اور ہزارہ متبادل روٹ لاہور ساہیوال سے کراچی جارہی ہیں، لاہور سے قراقرم، شاہ حسین ایکسپریس ،شالیمار کو بھی براستہ رائیونڈ ،ساہیوال چلایا گیافیصل آباد براستہ ٹوبہ، خانیوال جانے والی تمام مال بردار گاڑیوں کو بھی متبادل روٹ سے چلایا جارہا ہے، متبادل روٹ کے باعث روزانہ کی بنیاد پر اضافی ڈیزل کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

متبادل روٹ کے باعث ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر کراچی جانے والی ایک سے دو ٹرینیں منسوخ کی جارہی ہیں۔ترجمان ریلوے نے بتایا کہ فیصل آباد سے خانیوال روٹ سیلاب کے باعث بند ہوا ہے، رواں ہفتے ہی اس ٹریک کو بحال کردیا جایے گا، اس روٹ پر چلنے والی ٹرینیں لاہور سے براستہ رائیونڈ، ساہیوال جارہی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات