Live Updates

کھیلنے کی حامی بھری تو ہاتھ ملانے سے انکار مناسب نہیں : محمد اظہر الدین

نہیں معلوم بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ کیوں نہیں ملائے،سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 ستمبر 2025 10:22

کھیلنے کی حامی بھری تو ہاتھ ملانے سے انکار مناسب نہیں : محمد اظہر الدین
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2025ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ 
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اظہر الدین نے کہا کہ میرے خیال میں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، نہیں معلوم بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ کیوں نہیں ملائے۔

اگر کھیلنے کی حامی بھری تو ہاتھ ملانے سے انکار مناسب نہیں۔ 
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایشیا کپ کے دونوں میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ نہیں کیا۔
دوسری جانب پاک بھارت میچ کے دوران تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے۔ فخر زمان “ناٹ آؤٹ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

(جاری ہے)

 

ایشیا کپ میں میچ ریفری کے بعد تھرڈ امپائر کی بھی بھارت کی سہولت کاری سامنے آ گئی۔

تھرڈ امپائر کے تھرڈ کلاس فیصلے پر شائقین برہم ہو گئے اور سوشل میڈیا پر تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 
سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے شک کا فیصلہ ہمیشہ بلے باز کو دیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں تو الٹ ہی دیکھا گیا۔ 
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فخر زمان کا آؤٹ نہیں تھا۔

جبکہ سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم نے بھی تھرڈ امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔ محمد حفیظ نے بھی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
بھارت میں بھی تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے پر آوازیں اٹھنے لگیں۔ بھارتی صحافی راہول راوت نے کہا کہ فخر زمان ناٹ آؤٹ لگ رہے تھے کیونکہ گیند گلوز میں آنے سے پہلے زمین کو لگ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گیند فخر زمان کا بلا لگ کر زمین کو چھو کر وکٹ کیپر کے ہاتھ میں گئی اور تھرڈ امپائر نے غلط آؤٹ دے دیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات