Live Updates

میدان میں حریف، میچ کے بعد گلے لگ گئے، سپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ

پاکستانی سپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرکے انہی کے انداز میں سیلیبریٹ کیا، ہسارنگا نے ابرار کو انہی کے انداز میں جواب دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 ستمبر 2025 10:36

میدان میں حریف، میچ کے بعد گلے لگ گئے، سپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2025ء ) ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستانی سپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔ 
 پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے درمیان دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ سری لنکا کے ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھاما تو انہوں نے ابرار کے انداز میں سیلیبریٹ کیا، پھر صائم کو بولڈ کرکے ابرار احمد کی طرح انداز اپنایا۔

اس سے قبل ابرار نے 13ویں اوور کی پہلی گیند پر ہسارنگا کو بولڈ کیا اور فوراً اُن کے انداز میں سیلیبریٹ کیا جس پر سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب داد دی۔ 
میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے بہترین سپورٹس مین سپرٹ دکھائی اور ایک دوسرے سے گلے ملے اور لمحے کو خوب انجوائے کیا ۔

(جاری ہے)

 
یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسین طلعت نے بالترتیب 38 اور 32 ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 24، فخر زمان 17، محمد حارث 13، کپتان سلمان آغا 5 اور صائم ایوب 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا اور مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2 جبکہ دشمانتا چمیرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان چریتھ اسالانکا 20، کوشل پریرا 15، ونندو ہسارنگا 15، پتھم نسانکا 8، دشمانتا چمیرا 1 جبکہ کوشل مینڈس اور داسن شناکا بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔ چمیکا کرونارتنے 17 اور مہیش ٹھیکشانا 0 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 اور ابرار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات