Live Updates

آئی سی سی نے امریکا کی رکنیت معطل کردی

یو ایس اے کرکٹ نے بطور آئی سی سی ممبر بارہا آئی سی سی کے آئین کی خلاف ورزی کی اور گورننس سسٹم بنانے میں ناکام رہی: آئی سی سی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 ستمبر 2025 10:54

آئی سی سی نے امریکا کی رکنیت معطل کردی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2025ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ کی رکنیت معطل کردی۔
آئی سی سی کے مطابق یو ایس اے کرکٹ نے بار بار آئین کی خلاف ورزی کی تاہم معطلی کے باوجود امریکا ، بھارت اور سری لنکا میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026ء کھیلنے کا اہل ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کیا گیا، یو ایس اے کرکٹ نے بطور آئی سی سی ممبر بارہا آئی سی سی کے آئین کی خلاف ورزی کی اور گورننس سسٹم بنانے میں ناکام رہی۔

آئی سی سی کے مطابق یو ایس اے کرکٹ کو نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ نہ مل سکا، معطلی افسوسناک لیکن ضروری قدم تھا، امریکا کی قومی ٹیم کا انتظام اور منیجمنٹ عارضی طور پر آئی سی سی سنبھالے گی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ معطلی سے یوایس اے کرکٹ کے کھلاڑی متاثر نہیں ہوں گے، نارملائزیشن کمیٹی یو ایس اے کرکٹ کی اصلاحات پر نظر رکھے گی، رکنیت بحالی کیلئے یو ایس اے کرکٹ کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
آئی سی سی نے بتایا کہ آئی سی سی امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات