Live Updates

پاکستان کا جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں سپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ

پاکستان ٹیسٹ سیریز میں مکمل طور پر ہوم ایڈوانٹیج حاصل کرنے کا خواہشمند

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 ستمبر 2025 11:01

پاکستان کا جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں سپن کے جال میں پھنسانے کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2025ء ) پاکستان اور جنوبی افریق کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا بھی حصہ ہوگی۔ 
اس سیریز کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں اسپن کے جال میں پھنسانےکا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز سیریز کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری کا کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پنڈی اسٹیڈیم میں بھی سپنرز کے لیے مددگار پچ بنائی جائے گی۔

 
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور عبوری ہیڈ کوچ ریڈ بال اظہر محمود کی مشاورت سے پچز تیار ہوں گی کیونکہ پاکستان ٹیسٹ سیریز میں مکمل طور پر ہوم ایڈوانٹیج حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

 

 اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ اسکواڈ اکتوبر کے پہلے ہفتے لاہور پہنچے گا اور پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔

 
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان ٹیم پہلی سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل رہی ہے اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔ 
علم میں رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی شیدول ہے جس کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی میں کھیلا جائے گا پھر بقیہ دو میچز قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ 
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے بعد تین ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے جو 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات