کامیاب شادی کا راز خاموش رہنا ہے، اداکارسعود

یہ مرد اور عورت دونوں پر لاگو ہوتا ہے جب ایک چلائے تو دوسرے کو خاموش رہنا چاہیے

منگل 23 ستمبر 2025 14:02

کامیاب شادی کا راز خاموش رہنا ہے، اداکارسعود
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سعود قاسمی نے جویریہ کے گھر رشتہ بھیجنے کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔سعود قاسمی پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہیں جن میں ہوائیں، دل کسی کا دوست نہیں، پردیسی، محبت 95، چور مچائے شور شامل ہیں۔اداکار نے جویریہ سعود سے شادی کی ہے اور اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔

اداکار جوڑی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں کردار نبھا کا تعریفیں سمیٹیں۔سعود نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنی شادی ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔سعود نے کہا کہ ہم ایک پروگرام میں موجود تھے جہاں میری بہن نے جویریہ کو دیکھا اور اسے میری طرف اشارہ کیا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ اس وقت ٹی وی ایکٹر ہے، یہ ایک بڑا جلسہ تھا، اور ریمبو بھی میرے ساتھ موجود تھا، میں نے جویریہ کو دکھایا، لیکن اس نے غلطی سے ہماری معروف ٹی وی اداکار غزالہ جاوید کی طرف دیکھا۔

(جاری ہے)

اداکار کے مطابق پھر میں نے جویریہ کو دکھایا تو وہ فورا خوش ہو گئے، اگلے دن امجد صابری سے ملاقات ہوئی اور انہیں بتایا تو وہ میرا رشتہ لے کر پہنچ گئے بعد میں، ریمبو، شان اور میں آدھی رات کو جویریہ کے گھر جویریہ کو پرپوز کرنے گئے۔سعود نے کہا کہ ہماری شادی 2005 میں ہوئی اور شادی کو 20 سال ہوچکے ہیں۔ کامیاب شادی کا راز خاموش رہنا ہے، یہ مرد اور عورت دونوں پر لاگو ہوتا ہے جب ایک چلائے تو دوسرے کو خاموش رہنا چاہیے۔ بچوں کے بعد آپ کی توجہ بدل جاتی ہے اور زندگی اپنا توازن تلاش کرتی ہے۔