
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے زیر صدارت کراچی بس ٹرمینل ہزار گنجی کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
منگل 23 ستمبر 2025 23:15
(جاری ہے)
منصوبے کے لیے حکومت نے ابتدائی طور پر 100 ملین روپے جاری کیے تھے، جن سے بنیاد پر چار دیواری، مسجد، روڈ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر مکمل کی گئی۔
تاہم ٹرانسپورٹروں کی جانب سے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث منصوبے کا بقیہ کام تعطل کا شکار ہے۔ٹرانسپورٹرز نے اجلاس میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں الاٹمنٹ مکمل طور پر فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ بقایاجات ادا کرنے کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الاٹمنٹ کے عمل اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ تمام کراچی روٹ کی کمپنیاں بروقت ہزار گنجی بس ٹرمینل منتقل ہوسکیں۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کیو ڈی اے ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کر کے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ شیئر کرے گی تاکہ ان کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں کیو ڈی اے، سیکرٹری آر ٹی اے، سیکرٹری پی ٹی اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس میں ماسٹر پلان، تخمینہ لاگت، فنڈنگ کے ذرائع اور ادائیگی کے شیڈول کی تفصیلات شامل ہوں گی۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ کراچی بس ٹرمینل ہزار گنجی صرف ٹرانسپورٹروں کی سہولت کے لیے نہیں بلکہ عام مسافروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔ بس ٹرمینل میں سیکیورٹی ،جدید طرز کے واش رومز، وسیع انتظار گاہ، پینے کے صاف پانی کا انتظام اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ مسافروں کو بنیادی سہولت دیے بغیر کسی بھی صورت بس ٹرمینلز کو شفٹ نہیں کیا جائے گا۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل ہوں بلکہ عوام اور مسافروں کو بھی آرام دہ اور محفوظ سفری ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ٹرمینل کے ڈیزائن اور سہولیات میں کسی بھی قسم کی کمی نہ رہنے دی جائے اور ہر فیصلہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
-
لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
-
رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
-
پنجاب حکومت کا 500 ارب کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال آمد
-
اللہ رازق ہے، خدا کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہئے، علامہ الیاس قادری
-
امسال ایکسپورٹ ہدف 4بلین ڈالرز سے بڑھایا جائے ، گورنرسندھ
-
سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایوارڈز تقریب سے خطاب
-
پنجاب بھرمیں 1466 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1713زخمی، ترجمان
-
میرسرفرازبگٹی کے خوشحال خان کاکڑ و دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمہ واپس لینے کے احکامات
-
بلوچستان کی ایک انچ زمین بھی پوست یا کسی نشہ آور فصل کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.