اتحاد ویکجہتی کو فروغ دے کر اسلام وملک دشمن قوتوں کی ساشوں کو ناکام اورزمین بوس کردینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

ایمان کی معراج نبی کریم ﷺ سے عشق ومحبت ہے کائنات کی ہر شہ سے بڑھ کر نبی کریم ﷺ سے محبت کرنا میلاد ہے،شاداب رضا نقشبندی

منگل 23 ستمبر 2025 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خاتم النبیین محمد مصطفی ﷺقیامت تک کیلئے نضابطہ حیات اور امن وسلامتی کا مکمل دین اپنے ساتھ لائے، حکمرن حضور اکرم ﷺ کی اسوہ حسنہ پر چلتے ہوئے عوام کی خدمات کو شعار بنائیں عوامی مسائل کو فوری حل کریں،ملک میں مذہبی انتشار اور فساد کرانے کی سازشیں کرنیوالے یہود ونصاری کے ایجنٹ ہیں،ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے،ملک میں آئین کی روح کے مطابق فیصلے ہونگے تو کسی میں بھی اسلام وملک دشمن سازش کرنے کی جرت نہیں ہوگی،قادیانیوں کا راستہ آئین کی روح کے مطابق روکنا ہوگا،ختم نبوت ﷺ وناموس رسالت ﷺ کے ایکٹ کو تبدیل کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے،ختم نبوت ﷺ مسلمانوں کا ریڈ زون ہے،ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا، شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہا یمان کی معراج نبی کریم ﷺ سے عشق ومحبت ہے،کائنات کی ہر شہ سے بڑھ کر نبی کریم ﷺ سے محبت کرنا میلاد ہے،میلاد مصطفی ﷺ منانا اللہ کی وحدانیت کی دلیل اور عشق رسول کی علامت ہے،پاکستان میں سیکولر ولبرل ازم سمیت تمام نظام ناکام ہوچکے ہیں،نظام مصطفی کے نفاذ میں تمام مسائل کا حل اور ملک کی ترقی کی ضمانت ہے،اتحاد ویکجہتی کو فروغ دے کر اسلام وملک دشمن قوتوں کی ساشوں کو ناکام اورزمین بوس کردینگے،دین اسلام امن وسلامتی احترام انسانیت کا درس دیتا ہے،ہمیں فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے اسلام کی اصل روح پر چلنا ہوگا،دین اسلام میں بگاڑ اور فرقہ واریت پھیلانے والے یہود ونصاری کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،خاتم النبیین محمد مصطفی کو آخری نبی نہ ماننے والے غیر مسلم ہیں اور اسلا م کے غدار ہیں، دورود وسلام کی صداں سے فضا کو معطر اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہوگا۔