سندھ پولیس کے دوسرے سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کاٹریفک ہیڈ کوارٹرکا دورہ

ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب سید ندیم عباس نے زیر تربیت افسران کو لائسنسنگ،انفورسمنٹ اور حادثات سے متعلق بریف کیا

منگل 23 ستمبر 2025 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)سندھ پولیس کے دوسرے سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا ۔ ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب سید ندیم عباس نے وفد کا استقبال کیا۔ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز سید ندیم عباس نے زیر تربیت افسران کو لائسنسنگ،انفورسمنٹ اور حادثات کے متعلق بریف کیا۔

ایس ایس پی سید ندیم عباس نے زیر تربیت افسران کو ڈی ایل ائی ایم ایس ، اور کیمرہ مونیٹرنگ کا وزٹ کروایاپاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار بارے بریفنگ دی۔تمام افسران کو اون ڈور موبائل لائسنسنگ یونٹ اور موبائل پولیس اسٹیشن بارے بھی بریفنگ دی گئی ایس ایس پی سید ندیم عباس نے زیر تربیت افسران کو ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکولز میں جدید سیمولیٹرز کی تنصیب بارے بریف کیا۔

(جاری ہے)

سید ندیم عباس نے کہا کہ آپ تمام نے فیلڈ میں جا کر عوامی سہولیات کے لیے بہترین کام کرنا ہے ،ٹریفک کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے موثر بنا سکتے ہیں ۔ایس ایس پی سید ندیم عباس کی سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کو ٹریننگ دلجمعی اور لگن کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔زیر تربیت ڈی ایس پیز نے ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز سے ٹریفک مینجمنٹ لائسنسنگ سہولیات بارے مختلف سوالات بھی پوچھے۔ زیر تربیت افسران نے ٹریفک پولیس پنجاب کے انقلابی اور جدید اقدامات کو سراہا۔