ٹک ٹاکر سحر حیات نے شوہرسامی رشید سے علیحدگی کی تصد یق کردی

بدھ 24 ستمبر 2025 17:20

ٹک ٹاکر  سحر حیات  نے  شوہرسامی رشید  سے علیحدگی  کی تصد یق کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کریئیٹراینڈ ٹک ٹاکر سحر حیات نے شوہر سامی رشید سے علیحدگی کی تصد یق کردی۔ سحر حیات نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ وہ اپنے شوہر سامی رشید سے علیحدہ ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سحر حیات اور سامی رشید کی شادی 2023 میں ہوئی ، ان کی شادی کی تقریب میں متعدد سوشل میڈیا شخصیات نے شرکت کی ۔

2024 می ان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ۔سحر حیات نے کہا کہ ہم اب ساتھ نہیں ہیں، لیکن وہ ایراہ ( بیٹی)کے والد رہیں گے، اس میں کوئی شک نہیں۔ بیٹیاں اپنے والد کے نام سے جانی جاتی ہیں اور میں اپنی بیٹی کو والدین کا احترام کرنا سکھاؤں گی۔ جہاں تک ایراہ کا ان سے ملنا ہے، میں نے کبھی کسی کو روکا نہیں اور نہ ہی روک سکتی ہوں۔