سیالکوٹ، تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں 4ملزمان كی فائرنگ ، ایک شخص قتل اور بھائی زخمی

بدھ 24 ستمبر 2025 12:44

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سیالکوٹ کے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں 4ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے گائوں منڈیرخورد میں 4 ملزمان محمد نوازساہی ،خرم نوازساہی ،راشد نوازساہی اور عامر نوازساہی نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے محمد شفیق گھمن کو قتل اور اس کے بھائی عزیز الرحمان گھمن کو زخمی کردیا ہے۔ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے زخمی بھائی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری کردی ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔