بی جے پی کو انتخابات میں اپنی شکست کی سزاکشمیریوں کو نہیں دینی چاہیے، عمر عبداللہ

بدھ 24 ستمبر 2025 15:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو کشمیریوں کو محض اس لیے سزا نہیں دینی چاہیے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا، یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ مذکورہ درجہ صرف بی جے پی کی جیت کی صورتحال میں بحال ہو گا۔

عمر عبداللہ نے کہ بی جے پی بدقسمتی سے جیت نہیں پائی لیکن اسے اپنی ہار کو ریاستی درجہ کی بحالی میں رکاوٹ نہیں بنانا چاہیے۔عمر عبداللہ نے مزید کہاکہ ان کی حکومت کی توجہ لوگوں کے مسائل کے حل پر مرکوز ہے۔