
قومی ایئرلائن کو برطانیہ کیلئے براہ راست پرواز کی اجازت مل گئی
بدھ 24 ستمبر 2025 17:01
(جاری ہے)
جاری خط کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ جانے والے سامان کی چیکنگ کیلئے EDS مشین کا استعمال نہیں ہوگا لیکن برطانوی سیکیورٹی حکام قومی ایئر لائن کے طریقہ کار کا اچانک معائنہ کر سکیں گے۔
کئی سالوں کے بعد اب قومی ایئر لائن برطانیہ کو براہ راست کارگو بھیج سکے گی، تاہم قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں اس وقت کوئی کارگو طیارہ موجود نہیں ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی باضابطہ منظوری حاصل ہوگئی ہے،پی آئی اے مسافروں کے لیے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ روز ہی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے سیکیورٹی اور کارگو کو پانچ سال کے لیے ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹس پی آئی اے کے فضائی آپریشنز اور سیفٹی پر مکمل اعتماد کا مظہر ہیں۔واضح رہے کہ سابقہ حکومت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین نے جولائی 2020 سے قومی ایئر لائن کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں 18 نئی چینی ایس آر ٹی میٹروز چلائی جائیں گی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے چینی توانائی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات
-
فلسطینی طلباء کا سندھ کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، گورنرسندھ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رکن صوبائی اسمبلی اسماعیل راہو سے حلف لیا
-
مجتبی شجاع الرحمن کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈہ کی منظوری
-
مزدور کی کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے، اے ڈی سی جی سیالکوٹ
-
حکومت 2030 سے پہلے پولیوسمیت تمام حفاظتی ویکسین میں خود کفالت چاہتی ہے ، سید مصطفی کمال
-
وزیراعلی سندھ کا کراچی کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کا حکم
-
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کے اجلاس کا انعقاد
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی جانب گامزن،حرمین شریفین کی سکیورٹی پاکستان کیلئے ایک بڑااعزاز ہے، سردار ایازصادق
-
سپریم کورٹ میں سپرٹیکس کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی
-
لاہور کے ایڈیشنل سیشن، ماں اور 3 بہن بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو سنائی گئی 100 سال سزا کا فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.