قلات میں گزشتہ 10 روز سے بجلی بند لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

بدھ 24 ستمبر 2025 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) قلات میں گزشتہ 10 روز سے بجلی کی بندش کے باعث پینے کا پانی نا پید ہوگیا لوگوں کی مشکلات میں اضافہ سے لوگ سراپا احتجاج قلات شہر کے تین اہم علاقے کلی اللہ آباد، کلی رحیم آباد؛ اور محلہ رحمان آباد ،گزشتہ دس دنوں سے بجلی سے مکمل محروم ہیں۔

(جاری ہے)

جے یوآئی یونٹ کوہنگ رحمان آبادکیامیرمولوی عبد الستار مسرورمولوی شمس الدین جتک مولوی نائب محمد اسحاق توحیدی مولوی عبدالوھاب جتک واجہ مفتی عبد الرحمن جتک مولوی غلام مرتضی صابر جمعیت علما اسلام تحصیل قلات کے ڈپٹی پریس سیکرٹری محمد اسماعیل مصباح قاری غلام حسین تائب مولوی عطا اللہ توحیدی امام الدین مجتبی یونٹ کوہنگ رحمان آبادکے کوآرڈینیٹر سراج احمد جتک منیر احمدجتک، و دیگر نے کہا کہ ان محلوں کو اچانک تھری فیز سپلائی سے ہٹا کر ایک ناقص اور کمزور دو فیز فیڈر سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے باعث آدھی آبادی کو مکمل بجلی نہیں مل رہی جبکہ پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اہلِ علاقہ نے واپڈا قلات کے اس غیر منصفانہ اقدام کو "انتہائی قابلِ مذمت، ظالمانہ اور ناقابلِ قبول" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل شہریوں کو اذیت میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے،اہلیانِ کوہنگ، کلی اللہ آباد اور رحمان آباد، رحیم آباد کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قلات، رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، اور چیف کیسکو بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر بجلی کی پرانی سپلائی بحال کروائیں اور عوامی مشکلات کا خاتمہ کریں، انہوںنے واضح کیا کہ اگر واپڈا قلات نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ہم آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پرانا تھری فیز فیڈر بحال کیا جائے، بصورتِ دیگر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔