وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بدھ 24 ستمبر 2025 19:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش حملہ کرکے معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو اس حالیہ آپریشن میں کامیابی کے ساتھ جہنم رسید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام حکومتی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔