سیاسی قائدین عوام کے اعتماد کے محافظ ہیں ،خدمت خلق کی پاسداری ذہنی سکون کا باعث ہے، گورنر بلوچستان

بدھ 24 ستمبر 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قیادت کی اصل عظمت کا دارومدار عوام کے اعتماد پر ہوتا ہے اور یہ اعتماد عوام کی بے لوث خدمت اور ان سے مسلسل رابطے میں رہنے سے حاصل ہوتا ہے۔ ایک طویل سیاسی پس منظر رکھنے کے باعث میں نے پہلے دن سے گورنر ہا ئوس کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھلے رکھے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ سیاسی قائدین عوام کے اعتماد کے محافظ اور ضامن ہوتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ سیاسی اکابرین کے ہر عمل سے عوام کو فائدہ پہنچے، بحیثیت گورنر بلوچستان میں ان سائلین کو بھی غور سے سنتا ہوں جن کے درپیش مسائل و مشکلات کا تعلق مختلف وزیروں اور سول بیوروکریٹ کے ساتھ ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاس کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ گورنر ہاس کوئٹہ میں ایسے افراد بھی آتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں کبھی گورنر ہا ئوس نہیں دیکھا ۔

(جاری ہے)

مجھے زندگی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملنے اور ان کے مسائل سننے کا موقع دیتے ہوئے بھی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ خدمت خلق کی پاسداری ذہنی سکون کا باعث ہے، تمام عوامی نمائندوں کی سیاسی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں مسائل اور شکایات کے ازالے پر توجہ دیں اور ان کے ممکنہ حد تک حل کیلئے عملی اقدامات کریں۔ عوام کے منتخب تمام نمائندے عوامی شکایات کو دور کرنے، عملی حل پیش کرنے اور شفافیت و جوابدہی کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ عوامی خدمت سے ہی سیاسی رہنما عوامی اعتماد کو برقرار سکتے ہیں، معاشر ہ کی عظیم اکثریت کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط کر سکتے ہیں اور مجموعی طور پر سب کیلئے ایک زیادہ منصفانہ اور مساوی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :