مکران کے ٹرانسپورٹرزنئے روٹ پرمٹ کے لیے درخواستیں ڈپٹی کمشنر گوادر کے دفتر میں جمع کرائیں،صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ

بدھ 24 ستمبر 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے پیش نظر اہم ہدایت جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مکران ڈویژن کے تمام ٹرانسپورٹرز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے نئے روٹ پرمٹ کے لیے درخواستیں ڈپٹی کمشنر گوادر کے دفتر میں جمع کرائیں تاکہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔یہ فیصلہ صوبائی حکام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہونے والی باہمی مشاورت اور ٹیلی فونک گفتگو کے بعد عمل میں آیا، جس کا مقصد ٹرانسپورٹ کے نظام کو زیادہ منظم اور عوام دوست بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :