w وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ڑ* بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد جہنم واصل، شہباز شریف نے کامیابی کو سراہا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ، . پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت ملک کو امن کی راہ پر گامزن کر رہی ہے، شہباز شریف

جمعرات 25 ستمبر 2025 05:30

ؒاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا ملک میں امن قائم کرنے کی بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ انہی دہشتگردوں نے دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش حملہ کر کے معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچایا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام حکومتی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔