ائیر پورٹس پر دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے کیلئے نصب مشینوں کی مرمت کا فیصلہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:53

ائیر پورٹس پر دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے کیلئے نصب مشینوں کی مرمت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) پاکستان ائیر پورٹس اتھارتی نے ملک بھر کے ائیر پورٹس پر دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے کے لئے نصب مشینوںبشمول سمتھس ڈیٹیکشن لون سکین کی مرمت کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے مطابق مذکورہ 18مشینیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس پر نصیب ہیں ۔ پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے مکمل ورکشاپ رکھنے والی کمپنیوں سے 13اکتوبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔