
ممبئی،قائداعظم کے نواسے اور اہل خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج
نوسلی واڈیا اور اہل خانہ کیخلاف دھوکا دہی اور جعلسازی کے الزامات کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
جمعرات 25 ستمبر 2025 17:02

(جاری ہے)
یہ کیس دراصل ایک 30سال پرانے ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ سے جڑا ہوا ہے جو واڈیا اور فیرانی ہوٹلز کے درمیان ہوا تھا۔
اس معاہدے کے تحت مالاد کی زمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور واڈیا کو کل آمدنی کا 12فیصد ملنا تھا تاہم 2008میں تنازعات کھڑے ہوگئے جس کے بعد معاملہ قانونی جنگ میں بدل گیا اور بمبئی ہائی کورٹ سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ تک جا پہنچا۔درج ہونے والی نئی ایف آئی آر میں بھارتیہ نیا یا سنہیتا کی کئی دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں دھوکا دہی، جعلسازی، مجرمانہ سازش اور جعلی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ فیرانی ہوٹلز کے سی ای او مہندرا چاندے نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ ملزمان نے 2010میں بمبئی ہائی کورٹ کے ایک کمرشل مقدمے میں جعلی کاغذات استعمال کیے۔شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے پہلے بانگور نگر پولیس اسٹیشن اور پھر ممبئی پولیس کمشنر کو بھی آگاہ کیا، لیکن ایف آئی آر درج نہ ہونے پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم پر آخرکار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔بانگور نگر پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ معاملہ ابھی تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور چونکہ اس میں بڑی تعداد میں کاغذات شامل ہیں، اس لیے جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی مقف اختیار کیا جائے گا۔اخباری رپورٹ کے مطابق نوسلی واڈیا کے بیٹے نیس واڈیا سے اس معاملے پر رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ تبصرے کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
مایورکا: مخالفت کے باوجود ریکارڈ سیاح
-
خوشحال پاکستان فورم کا اجلاس
-
علی پرویزملک کی جانب سے پارکو کے بورڈ اراکین کے اعزاز میں عشائیہ
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بنگلہ دیش کے سیکریٹری داخلہ کی ملاقات
-
وفاقی حکومت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے استعمال کرے ، بلاول بھٹو زرداری
-
پی ٹی سی ایل پینشنرز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کی اپیل
-
فارم 47 کی حکومت کا دعوی ہے کہ معیشت اچھی ہورہی ہے جبکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ اس کے برعکس ہے
-
میٹا نے پاکستان میں فیس بک اورمیسنجر پر بھی کم عمر افراد کیلئے اکاؤنٹس متعارف کرادیے
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو روزگار سکیم میں تبدیل کرنے کی تجویز
-
ملک میں رول آف لاء نہیں، 26ویں ترمیم کیخلاف کھڑے نہ ہوئے تو چائنہ ماڈل آ سکتا ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل
-
بیرون ملک پاکستانیوں کو عزت و بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار
-
گردشی قرضے کے خاتمے کی ایک سال سے کوششیں جاری تھیں‘اسکیم کے توانائی کے شعبے پر دور رس مثبت اثرات ہوں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.