
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا
ساجد علی
جمعرات 25 ستمبر 2025
16:04

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ، درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دائر کی جنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اس کیس کی سماعت آج ہی کی جائے۔
بتایا جارہا ہے کہ فلک جاوید کو رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اس حوالے سے ان پر کس نوعیت کا مقدمہ قائم کیا گیا اس کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ بھی واضح نہیں ہوسکا تھا تاہم مبینہ طورپر ان کی گرفتاری پیکا ایکٹ کے تحت بتائی گئی اور گرفتاری سے قبل فلک جاوید کی طرف سے اپنے شوہر کو اطلاع دی گئی تھی کہ انہیں گرفتار کرنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ فلک جاوید خان کو جس وقت گرفتار میں کیا گیا تو وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چند رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھیں جہاں سے انہیں 27 ستمبر کو عمران خان کے علان کردہ پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں ہونے والے جلسے کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم اسلام آباد پولیس نے اچانک چھاپہ مار کر انہیں مبینہ طورپر اپنی حراست میں لے لیا۔
مزید اہم خبریں
-
میٹا نے پاکستان میں فیس بک اورمیسنجر پر بھی کم عمر افراد کیلئے اکاؤنٹس متعارف کرادیے
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو روزگار سکیم میں تبدیل کرنے کی تجویز
-
ملک میں رول آف لاء نہیں، 26ویں ترمیم کیخلاف کھڑے نہ ہوئے تو چائنہ ماڈل آ سکتا ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل
-
بیرون ملک پاکستانیوں کو عزت و بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار
-
گردشی قرضے کے خاتمے کی ایک سال سے کوششیں جاری تھیں‘اسکیم کے توانائی کے شعبے پر دور رس مثبت اثرات ہوں گے، محمد اورنگزیب
-
گردشی قرضہ برسوں سے ملکی معیشت کو نگل رہا تھا اور اس پر قابو پانا ایک بڑی کامیابی ہے، شہبازشریف
-
پاکستان اور اٹلی کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
-
متحدہ عرب امارات نے انٹری پرمٹ قوانین میں سختی کردی
-
ائیر پورٹس پر دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے کیلئے نصب مشینوں کی مرمت کا فیصلہ
-
چوہدری شافع حسین سے چین کے ہواوے گروپ کے وائس چیئرمین مسٹر رے کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری پر بات چیت
-
ممبئی،قائداعظم کے نواسے اور اہل خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.