Live Updates

خانیوال ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام جناح لائبریری میں سیلاب سروے ٹیموں کے لیے آگاہی سیمینار

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:54

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق سیلاب متاثرین کی بحالی کا مشن جاری ہے۔ ضلع خانیوال کی تحصیلوں کبیروالا اور میاں چنوں میں 85 ٹیمیں نقصانات کا سروے کریں گی۔ سروے ٹیموں میں پاک فوج، محکمہ مال، زراعت، لائیو اسٹاک اور اربن یونٹ کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام نقصانات کے تخمینہ کے لیے سروے ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا، پاک فوج کے افسران اور اربن یونٹ نمائندگان بھی موجود تھے۔

سیلاب سے کبیروالا کے 122 اور میاں چنوں کے 38 مواضعات متاثر ہوئے ہیں جن میں 60 ٹیمیں کبیروالا اور 25 ٹیمیں میاں چنوں تحصیل میں نقصانات کا سروے کریں گی۔

(جاری ہے)

انسانی جانوں کے ضیاع، زخمی افراد، مکانات، مویشیوں اور فصلوں کے نقصانات کا مکمل اور درست ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ محکمہ مال، زراعت، لائیو اسٹاک اور پاک فوج کے نمائندے نقصانات کا تعین کریں گے جبکہ اربن یونٹ کے نمائندگان یہ ڈیٹا ایپ پر فیڈ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سروے میں 100 فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور ٹیمیں کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سروے کے بعد نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات