انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان میں اسماجان محمد کی کتاب’ مایا کا پیراڈاکس‘ کی رونمائی

کتاب میں 38 کارپوریٹ کہانیوں کے ذریعے پیشہ ورانہ زندگی میں عزم اخلاقیات اور قیادت کے مسائل کو اجاگر کیا گیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان میں یو اے ای سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اسماجان محمد کی کتاب ’’مایا کا پیراڈاکس: ایمبیشن اور انٹیگریٹی کا توازن‘‘کی رونمائی کی گئی۔ کتاب میں 38 کارپوریٹ کہانیوں کے ذریعے پیشہ ورانہ زندگی میں عزم اخلاقیات اور قیادت کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی معین خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو اخلاقیات اور قیادت پر مکالمہ کی ضرورت ہے، دوران تقریب مصنفہ نے اپنی نئی کتاب کی رونمائی بھی کہ جو ڈیجیٹل دور میں قیادت اور فیصلہ سازی پر روشنی ڈالتی ہے۔اس موقع پر کتاب کی مصنفہ اسما جان محمد نے کہا کہ ’ مایا کا پیراڈاکس سے پیشہ ور افراد سیکھیں کہ عزم اور دیانت داری کا توازن کیسے برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پرسوال و جواب، کتاب پر دستخط اور نیٹ ورکنگ سیشن منعقد کیا گیا، آئی کیپ کے ممبران، پروفیشنلز اور طلبہ نے فنانس، اخلاقیات اور اسٹوری ٹیلنگ کو یکجا کر کے ایک منفرد پلیٹ فراہم کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔