Live Updates

بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے جواب نے عالمی رائے تبدیل کردی، حنا ربانی کھر

ورلڈ آرڈر اب ملٹری آرڈر بن چکا جس کے پاس مضبوط فوج ہے وہی طاقتور ملک ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے جواب نے عالمی رائے تبدیل کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ ورلڈ آرڈر اب بنیادی طور پر ملٹری آرڈر بن چکا ہے آج جس کے پاس مضبوط فوج ہے تو وہی طاقتور ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوجی طاقت سے بھارت کو جو جواب دیا دنیا اس کی معترف ہے، امریکا کو عرب خطے میں ایک سیکیورٹی گارنٹی کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا نے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا، امریکی ردعمل نہ آنے کے بعد عرب ممالک نے دوسری طرف دیکھنا شروع کیا۔حنا ربانی نے کہا کہ امریکا کی سیکیورٹی گارنٹی کو اب کمزوری سمجھا جارہا ہے جو بڑی بات ہے، سعودی عرب ایران تعلقات بھی معمول پر ا?چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، پاکستان نے ایران کے حق میں آواز اٹھائی، پاکستان نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا جس کو تہران نے بھی سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر پرانی پابندیاں بحال کی جارہی ہیں، ایران پر پابندیاں بحال ہوتی ہیں تو اس سے تہران کو بہت نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسنیپ بیک پابندیاں نہ لگنا ہی خطے اور پڑوسی ممالک کیلئے بہتر ہے، خطے میں جو جنگی ماحول ہے صرف اسرائیل کی وجہ سے ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات