Live Updates

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایت

پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج کے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:00

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کردی۔پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے بیان کے خلاف آئی سی سی سے شکایت کی تھی، سوریا کمار یادیو کے معاملے کی آئی سی سی حکام کے سامنے سماعت ہوئی۔پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج کے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے، پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے بھارتی کپتان کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل میچ ریفری رچی رچرڈسن نے پاکستان کی شکایت ملنے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے سوریا کمار نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

میچ ریفری کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان کے جمع کرائے گئے شواہد کے جائزے کے بعد سوریا کمار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سوریا کمار یادیو نے کھیل کے مفاد کے خلاف غیر مناسب ریمارکس دیے۔

پاکستان نے آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھا تھا کہ سوریا کمار نے 14 ستمبر کو میچ کے اختتام پر سیاست کو کھیل میں ملوث کیا اور کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچایا، آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، سوریا کمار کا بیان براہ راست پاکستان کے خلاف تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو لکھے خط میں کہا تھا کہ ایشیا کپ کے میچز پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں، اگر سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو کرکٹ کا میدان سیاسی اکھاڑہ بن جائے گا، بھارتی کپتان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات