ھ*رحیم یارخان،ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کا اغواء،گینگ کی سہولت کار ٹک ٹاکرخاتون گرفتار

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:30

ﷺ رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کواغوائ کرکے کچہ کے سولنگی اورکوش گینگ کے لئے سہولت کاری کرکے تاوان کی رقم سے حصہ وصول کرنے والی ٹک ٹاکرخاتون کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سندھ پنجاب سرحدی علاقہ کھروڑ کی رہائشی ٹک ٹاکر خاتون عروسہ سولنگی کو سندھ پولیس نے گرفتارکرلیا‘ ٹک ٹاکرعروسہ سولنگی پنجاب کے علاقوں سے شہریوں کوہنی ٹریپ کے ذریعے ملاقات کے لئے بلواکرشر اورکوش گینگ کے حوالے کرنے کے بعد تاوان کی وصول کی گئی رقم سے حصہ وصول کرتی تھی‘ ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹک ٹاکرعروسہ سولنگی کے تحویل میں لیئے جانے والے موبائل فون سے اہم ڈیٹا حاصل کیاگیاہے مزیدتحقیقات میں مزید انکشافات کی توقع ظاہرکی جارہی ہی

متعلقہ عنوان :