رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی شاہینوں کی طرف سے جدید ترین رافیل طیاروں کی تباہی پر بھارت کا مذاق بنانے والوں میں شامل ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکائونٹ پر رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں رونالڈو کو حارث رئوف کے انداز میں رافیل طیارے گرنے کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران حارث رئوف نے بھارتی شائقین کی جانب سے جملے کسے جانے کے بعد رافیل طیارے گرانے کا دلچسپ انداز اپنایا تھا۔انہوں نے ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا جس پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہوگئے تھے۔