Live Updates

نوشہرہ ورکاں, ڈپٹی کمشنر کا سٹی و صدر گوجرانوالہ اور نوشہرہ ورکاں تحصیل میں صفائی بارے اطمینان کا اظہار

جمعہ 26 ستمبر 2025 10:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت خوبصورت گوجرانوالہ مہم کے تحت نئی مانومنٹس کی تعمیر، پارکس و گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے، یونیفارم برینڈنگ، وال چاکنگ، غیرقانونی تشہیری بینرز، مواد کی روک تھام، پہلے سے تعمیر مانومنٹس کی بحالی، تزین و آرائش، عوامی فلاح کے اقدامات، سروسز کی فراہمی میں بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز نے تحصیلوں، میونسپل کمیٹیز کی حدود میں ستھرا پنجاب، خوبصورت گوجرانوالہ مہم کے تحت نئے مانومنٹس کی تعمیر کے متعدد منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقراء مبین، اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کے تحصیلوں میں خوبصورتی کے اقدامات، منصوبوں کو سراہا اور کامونکی، وزیر آباد کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران کو مزید اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ماڈل ریڑھی بازاروں کے منصوبوں کو بلخصوص سراہا اور کہا کہ تحصیل صدر میں پنجاب کا پہلا ماحول دوست ریڑھی بازار قائم کیا گیا ہے اسی طرح دیگر تحصیلوں میں بھی ماڈل ریڑھی بازار قائم کئے جائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ نوشہرہ ورکاں کی طرف سے کمیونٹی کی شمولیت کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ بہترین اقدام ہے جس سے ہمارے شہر، دیہات کو بھی خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں وزیرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف و بحالی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :