سرگودھا،، موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ کے تصادم ، موٹر سائیکل تباہ اور نوجوان جاںبحق

جمعہ 26 ستمبر 2025 16:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ کے تصادم میں موٹر سائیکل تباہ اور سوار نوجوان جاںبحق جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ ساہیوال کے نجی سکول کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ کے تصادم میں موٹر سائیکل تباہ اور سوار نوجوان ناصر اللہ جانبحق جبکہ رکشہ ڈرائیورجاوید زخمی ہو گیا جن کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس حادثہ میں چنگچی رکشہ میں سوار طالب علم معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے۔