Live Updates

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے فلاحی ادارے مسلم ہینڈز خیبر پختونخوا کے ریجنل منیجر رحیم اللہ خان کی ملاقات

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر سیفران و اُمور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے ان کی رہائشگاہ کینٹ پشاور میں نامور فلاحی ادارے مسلم ہینڈز خیبر پختونخوا کے ریجنل منیجر رحیم اللہ خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ضلع بونیر کے سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ شانگلہ میں سروے کے بعد عملی کام کے آغاز کا بھی عندیہ دیا گیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مسلم ہینڈز کی جانب سے پاکستان میں جاری فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم ہینڈز کے سربراہ جب پاکستان آئیں گے تو ان سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر بہرہ مند خان تنگی بھی موجود تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات