ًوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا

ص*اب تک 58.04 ملین سے زائد صارفین نے 1191 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا، ترجمان سیف سٹی

جمعہ 26 ستمبر 2025 21:55

ش*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ڈیجیٹل سہولتوں تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اب تک 442 مقامات پر مفت وائی فائی سروس فعال کی جا چکی ہے، جہاں لاکھوں شہری روزانہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر 58.04 ملین سے زائد صارفین 1191 ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال کر چکے ہیں، جب کہ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 4.5 ٹی بی ڈیٹا اور 3.5 لاکھ صارفین کا استعمال ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ یہ سہولت صرف لاہور تک محدود نہیں، بلکہ پنجاب کے 23 اضلاع میں 952 مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے، جن میں لاہور، قصور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، اوکاڑہ، شیخوپورہ، بہاولپور، ساہیوال، میانوالی، بھکر، مظفر گڑھ، حافظ آباد سمیت دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اگلے مرحلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 450 سرکاری خواتین کالجز میں بھی مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد طالبات کی حفاظت، ایمرجنسی سروسز تک فوری رسائی اور تعلیمی ضروریات کی تکمیل ہے۔ فری وائی فائی سروس ایمرجنسی استعمال کے لیے ہے، ویڈیو سٹریمنگ یا تفریح کے لیے نہیں ہی