ڈی آئی جی سے شوہرکی جانب سے بیوی کو چھریوں کے وارسے زخمی کرنے کے واقعہ کی رپورٹ طلب

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شاہدرہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی جانب سے بیوی پر چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کے لرزہ خیز واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں، ایسے درندہ صفت افراد کو قانون کے شکنجے میں لا کر عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر ہاتھ اٹھانے والے مرد معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ متاثرہ خواتین کو تحفظ دینا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا میرا ذاتی عزم ہے۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد علی کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔