حوثیوں نے اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے ایل پی جی ٹینکر اور24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا ہے ، اور اب وہ یمن کی سمندر حدود سے باہر جا چکےہیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 22:38

حوثیوں نے  اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے ایل پی جی ٹینکر اور24 پاکستانیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ حوثیوں نے اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے ایل پی جی ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا ہے ، اور اب وہ یمن کی سمندر حدود سے باہر جا چکےہیں ۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا ایکس پر انہوں نے کہاکہ حوثیوں کے زیر کنٹرول راس العیسی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر جس میں 27 رکنی عملہ موجود تھا پر 17 ستمبر کو اسرائیلی ڈورن نے حملہ کیا۔

ایل پی جی ٹینکر میں کیپٹن مختار اکبر سمیت 24 پاکستانی،2 سری لنکن اور ایک نیپالی شہری موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک میں آگ لگ گئی تاہم آگ کو عملے نے بجھا دیا ۔ انہوں نے کہاکہ حوثی کشتیوں نے ٹینکر کو روک لیا تھا اور 27 رکنی عملے کو یرغمال بنا لیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ خرم آغا، وزارت داخلہ کے حکام ،عمان میں پاکستانی سفیر نوید بخاری،ان کی ٹیم ، سعودی عرب کے رفقاء کار اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کا غیر معمولی حالات میں دن رات کام کرکے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی کو ممکن بنانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

الحمد اللہ حوثیوں نے ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا ہے اور اب وہ یمن کی سمندری حدود سے باہر جا چکے ہیں۔