k فیصل آباد: عالمی یومِ سیاحت جوش و خروش سے منایا گیا

اتوار 28 ستمبر 2025 05:10

) فیصل آباد ( آن لائن )ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد میں بھی عالمی یومِ سیاحت بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر سیمینارز اور آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مینجر آپریشن ذاکر حسین نے کہا کہ سیاحت نہ صرف تفریح بلکہ ملکی معیشت اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ سیاحتی مقامات پر صفائی اور قدرتی ورثے کے تحفظ کا خیال رکھیں۔