غزہ میں جنگی اقدامات میں شدت اسرائیل کو دوستوں سے محروم کر رہی ہے، یونان

اتوار 28 ستمبر 2025 09:00

نیویار ک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) یورپی یونین کے رکن اور اسرائیل کے اہم اتحادی ملک یونان کے وزیر اعظم نے اسرائیلی ریاست کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل تباہ کن جنگ کی وجہ سے سے وہ اپنے دوستوں کو کھو رہی ہے۔العربیہ کے مطابق یونانی وزیر اعظم نے اسرائیل کو اس امر کا انتباہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونانی لیڈر نے کہا اس غزہ جنگ کا تسلسل بالآخر اسرائیل کے اپنے ہی مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا اور اسرائیل کی بین الاقوامی حمایت ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر اسرائیل دو ریاستی حل کو رد کرنے کے راستے پر رہے تو وہ اپنے باقی تمام اتحادیوں کو کھو دینے کا خطرہ مول لےگا۔خیال رہے یونان، فرانس اور برطانیہ و دیگر کئی ان دوسرے ملکوں میں شامل نہیں ہوا ہے جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ لیکن یونان بھی اسرائیل سے خوش نہیں لگتا۔