امریکی صدرکا حکومتی شٹ ڈاؤن روکنے کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے اہم ملاقات کا اعلان

اتوار 28 ستمبر 2025 11:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 29 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں کانگریس کے چار اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے تاکہ وفاقی حکومت کے ممکنہ شٹ ڈاؤن کو روکنے کے لیے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔ اے پی کے مطابق صدر ٹرمپ جن رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ان میں ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن،سینیٹ کے اکثریتی رہنما جان تھون،ہاؤس ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز،سینیٹ کے اقلیتی رہنما چک شومرشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ اور کانگریس کے درمیان وفاقی بجٹ کی منظوری پر اختلافات کی بنا پر 1977 سے اب تک 20 سے زائد بار حکومتی فنڈنگ معطل ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ امریکا کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے صدارتی دور (2018-2019) میں پیش آیا، جو 35 دن تک جاری رہا۔اب ایک بار پھر، اگر کانگریس اور انتظامیہ کے درمیان بروقت معاہدہ نہ ہو سکا تو حکومت کو ایک اور شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے وفاقی ادارے، تنخواہیں، اور خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔