افغانستان سے دشمنی کی بجائے دوستی کا ہا تھ بڑھایاجائے‘جے یو آئی ( س)

حکمران ہمسایہ ممالک کے سا تھ اپنے تعلقات بہتر بنا ئیں ،ملک کسی نئی آزما ئش کا متحمل نہیں

اتوار 28 ستمبر 2025 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اافغانستان سے دشمنی کی بجائے دوستی کا ہا تھ بڑھایاجائے، پاکستان اورافغانستان کے صدیو ں کے تعلقات ہیں مغربی دنیا کی خو شنودی کیلئے کو ئی غلط قدم نہ اٹھایا جائے،پاکستانی حکمران ہمسایہ ممالک کے سا تھ اپنے تعلقات بہتر بنا ئیں ملک کسی نئی آزما ئش کا متحمل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ خواجہ آصف کا اہم منصب پر رہتے ہوئے افغانستان کے خلاف بیان ہمسایہ ملک سے جان بوجھ کر تعلقات خراب کرنا ہے ، میاں نوازشریف خواجہ آصف کو گھر بٹھائیں ۔ ملک کو موجودہ درپیش چیلنجز میں مثبت پالیسی و ہمسایہ ممالک کے مابین اتحاد اور بہتر تعلقات کی ضرورت ہے ، دونوں ہمسایہ اسلامی ممالک کے درمیان وحدت ویکجہتی سے معیشت و تجارت اور سرمایہ کاری، صنعت کی فروغ سے ہی خطے میں ترقی کا دور شروع ہوگا ۔